Jul ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  • چین کا امریکہ کو سخت انتباہ

چین نے امریکہ کو اس کی مخاصمانہ پالیسیوں کے نتائج کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

چین کے نائب وزیر خارجہ لی یوچنگ نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے بیجنگ کے خلاف مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔امریکہ نے حال ہی میں تائیوان کو دو ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔امریکہ کے اس اعلان کے بعد چین کی وزارت خارجہ نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔ چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے اس اقدام کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔قبل ازیں چین کی وزارت دفاع کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا امریکہ سمیت کسی بھی ملک کی جانب سے تائیوان کے لیے ہتھیاروں کی فروخت کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔چین پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ تائیوان اس کا اٹوٹ حصہ ہے اس کی علیحدگی کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔