Jul ۱۲, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران مخالف ایک تشہیراتی پروجیکٹ سےٹرمپ انتظامیہ کی پسپائی

امریکی حکومت نے مجبور ہو کر ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ کے ایک متنازعہ پروجیکٹ سے اپنی حمایت باضابطہ طور پر واپس لے لی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس متنازعہ پروجیکٹ سے جس کے تحت ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کی نشانہ بنایا جارہا تھا اپنی حمایت واپس لے رہی ہے - رواں سال کے آغاز میں ایک رپورٹ جاری ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی وزارت خارجہ امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ کے لئے ایران ڈس انفارمیشن پروجیکٹ کا استعمال کررہی ہے - خبروں کے مطابق ایران کے خلاف یہ کمپیئن دوہزار اٹھارہ کے موسم گرما میں شروع ہوئی تھی جس میں ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے - اس پروجیکٹ کی امریکا کے مختلف حلقوں میں شدید مذمت کی جارہی تھی اور امریکی رائے عامہ سخت برہم تھی چنانچہ اب امریکی وزارت خارجہ نے اس کمپیئن کے لئے اپنا بجٹ روک دیا ہے - اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد ایران مخالف پابندیوں پر تنقید کرنے والوں کی شخصیت کو خراب کرنا تھا۔

ٹیگس