Jul ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • مسافر طیارہ مار گرائے جانے کے بعد امریکہ میں مقیم  ایرانیوں کی جاسوسی کی گئی، ایف بی آئی

امریکہ نے سن انیس سو اٹھاسی میں ایران کا مسافر طیارہ مار گرائے جانے کے بعد امریکہ میں مقیم ایرانی شہریوں کی جاسوسی کی تھی۔

اس بات کا انکشاف ایف بی آئی کی جانب سے خفیہ دستاویزات میں کیا گیا ہے جنہیں اب عام کر دیا گیا۔
امریکی صحافی پال گیٹنگر نے مذکورہ دستاویزات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران ایئر کا طیارہ مار گرائے جانے کے بعد ایف بی آئی نے ونٹر کمپین کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا تھا جس کا مقصد امریکہ میں مقیم ایرانیوں اور ایرانی تنظیموں کی جاسوسی کرنا تھا۔ صحافی کے مطابق ونٹر کمپین کا دائرہ بعد میں وسیع کر دیا گیا اور اس کے تحت دیگر مسلمان طبقات کی بھی جاسوسی کی جانے لگی۔
 دستاویزات کے مطابق یہ جاسوسی کمپین، امریکی بحری بیڑے کے ذریعے ایران کا مسافر طیارہ مار گرائے جانے کے محض ایک روز کے بعد یعنی چار جولائی سے شروع کی گئی اور اس کا مقصد ایران کی جانب سے ممکنہ انتقامی کارروائیوں کو روکنا تھا۔
 اس دستاویز میں ایف بی آئی کی جانب سے انقلاب مخالف دہشت گرد گروہ ایم کے او کی کھلی حمایت کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے۔ 

ٹیگس