Jul ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • پاک و ہند میں مذاکرات

کوریڈورکےلئے پاک و ہند کےافسران کی 14 جولائی کودوسرے دورکی بات چیت ہوگی۔ اس میں مسافروں کی سہولت، تعداد اورزیروپوائنٹ کیسےکنکٹ کیا جائےکولےکربات چیت ہوگی۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بن رہےکرتارپورکوریڈورکولےکرآج دونوں ممالک کے درمیان واہگہ میں دوطرفہ بات چیت ہوگی۔ دوسرے مرحلے کی اس بات چیت میں مسافروں کی سہولت، تعداد اورزیروپوائنٹ کنیکٹیوٹی اہم موضوع رہیں گے۔ میٹنگ میں دونوں ملک کی سرحد کےدونوں طرف اوراس کاریڈورکے لئے جاری کام کی تفصیل بھی سونپی جاسکتی ہے۔ ساتھ ہی میٹنگ میں غوروخوض ہوگا کہ کون کون سے عقیدتمند کرتارپورمیں گردوارہ دربارصاحب جاسکیں گے۔ کون کون سی دستاویزضروری ہوں گے اورکیا یہ ویزا سے آزاد ہوگا۔

کرتارپورکوریڈورپرجوپیسنجرٹرمنل بن رہا ہے۔ وہاں 500 گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت رہے گی۔ اس جدید ٹرمنل میں ایئرپورٹ کی طرح تمام جدید سہولیات دستیاب ہوں گی۔

واضح رہےکہ تیوہارکےدن بھیڑزیادہ رہےگی۔ تیوہارمیں مسافروں کی تعداد 5000 تک پہنچ سکتی ہے۔ ایسے میں ان کےلئےخاص لاونج بنایا جارہا ہے۔

ٹیگس