Jul ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
  • مغرب کی جانب سے روسی صدر کی جاسوسی

روس کے فوجی حکام نے مغربی جاسوس تنظمیوں کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جاسوسی کئے جانے کی خبر دی ہے۔

روس کے فوجی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے خفیہ ادارے، روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے قریبی افراد نیز روس کی وزارت دفاع کے حکام کے بارے میں غلط و من گھڑت اطلاعات تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
روسی فوجی حکام نے اعلان کیا ہے کہ مغربی سراغ رساں اداروں کی جانب سے ایسی غلط رپورٹیں تیار کی جا رہی ہے جن کا مقصد روسی صدر ولادیمیر پوتن کے قریبی افراد کی پوزیشن کو متاثر کرنا ہے۔
یہ اطلاعات مختلف ذرائع ابلاغ منجملہ جارج سورس اور ویلیم بروڈر جیسے امریکی ارب پتی افراد کے زیر کنٹرول ذرائع ابلاغ کو فراہم کر دی جائیں گی۔

ٹیگس