Jul ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے ہاتھوں کانگریس میں خاتون ڈیموکریٹس ارکان کی توہین

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے نسل پرستانہ بیان میں کانگریس کی ڈیموکریٹ خاتون ارکان کو غیر امریکی قرار دیتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے ملکوں کو واپس چلی جائیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیج پر ایک پیغام ارسال کر کے لکھا ہے کہ کانگریس میں ڈیموکریٹ پارٹی کی خاتون اراکین ایسے ملکوں سے آئی ہیں جہاں دنیا کی سب سے نااہل اور فاسد حکومتیں برسراقتدار رہتی ہیں اوراب یہی خواتین دنیا کے سب سے زیادہ طاقتور اور بڑے ملک امریکا کے عوام سے بلند اور شرارت آمیز آواز میں یہ بتانے کی کوشش کر رہی ہیں کہ ملک کو کس طرح چلایا جائے-

ٹرمپ نے لکھا ہے کہ یہ عورتیں کیوں اپنے ملکوں کو واپس نہیں لوٹ جاتیں تاکہ اپنے ملکوں کی اصلاح کریں جہاں جرائم جنم لیتے ہیں؟ انہیں اپنے اپنے ملکوں کی اصلاح میں تعاون کرنا چـاہئے۔ ان عورتوں کو چاہئے کہ وہ پہلے اپنے ملکوں میں جا کر اصلاح کریں اور پھر ہمیں بھی بتائیں کہ ملک کو کس طرح چلانا چاہئے-

ٹرمپ نے کانگریس کی ان خاتون اراکین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری، تمہارے اصلی ملکوں میں زیادہ ضرورت ہے جتنی جلدی ہو سکے وہاں چلی جاؤ-

واضح رہے کہ کانگریس میں ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون اراکین میں الہان عمر کا بنیادی تعلق صومالیہ سے، رشیدہ طالب کا فلسطین اور الیگزنڈریا اکازیو کورٹز کا پورٹوریکو سے ہے جو اب امریکی شہری ہیں-

 

ٹیگس