Jul ۱۵, ۲۰۱۹ ۲۲:۰۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے دہشت گردانہ منصوبوں کا راز فاش

سی آئی اے کے ایک سابق افسر نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے اپنے ایسے تین شہریوں کو قتل کر دیا ہے جنھیں یہ علم تھا کہ آل سعود حکومت کے دہشت گرد گروہوں کے ساتھ کتنے گہرے تعلقات ہیں۔

سی آئی اے میں انسداد دہشت گردی کے یونٹ کے سابق ڈائریکٹر جان کریا کو نے الجزیرہ ٹی وی سے اپنے انٹرویو میں آل سعود اور آل خلیفہ حکومتوں کی خفیہ ایجنسیوں کے منصوبوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں حکومتوں نے اپنے داخلی سیاسی مخالفین کو کچلنے کے لئے دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دیا ہے-
سی آئی اے کے سابق افسر جان کریاکو نے کہا کہ جب انہوں نے دو ہزار دو میں القاعدہ کے ایک سرغنہ ابو زبیدہ کو گرفتار کیا تو اس کے پاس سے ایک ڈائری ملی تھی جس میں آل سعود خاندان کے تین اہم افراد کے ٹیلی فون نمبر لکھے ہوئے تھے-
سی آئی اے کے سابق افسر نے کہا کہ ان تینوں میں سے دو افراد کو مشتبہ طریقے سے قتل کر دیا گیا تھا جبکہ تیسرا شخص لاپتہ تھا-
سی آئی اے کے مذکورہ سابق افسر کا کہنا تھا کہ اس بات سے یہ بات صاف ہو جاتی ہے کہ ان تینوں افراد کو اس بات کا علم تھا کہ آل سعود حکومت کے دہشت گردگروہوں کے ساتھ کتنے گہرے تعلقات ہیں یا پھر گیارہ ستمبر کے واقعات میں سعودی عرب کا کتنا ہاتھ تھا۔

 

ٹیگس