Jul ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۶ Asia/Tehran
  • آج منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند گرہن

آج منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند کو گرہن لگے گا جو دنیا بھر کی طرح پاکستان اور ہندوستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے کلائمٹ ڈیٹا پراسسنگ سینٹر کی جانب سے چاند گرہن کے حوالے سے جاری پیش گوئی کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز (منگل) 16 جولائی کو رات 11 بج کر 44 منٹ پر ہوگا، 17 جولائی بدھ کی رات ایک بج کر 2 منٹ پر چاند کو جزوی گرہن لگے گا جبکہ رات 2 بج کر 32 منٹ پر مکمل چاند گرہن ہوگا۔

ہندوستانی وقت کے مطابق جزوی چاند گرہن رات ایک بج کر 31 منٹ 05 سیکنڈ سے شروع ہوگا اور گرہن کی وسطی مدت تین بجکر آٹھ سیکنڈ ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا مجموعی دورانیہ 5 گھنٹے 34 منٹ پر محیط ہوگا، پاکستان اور ہندوستان کے علاوہ چاند گرہن یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، ساؤتھ ونارتھ امریکا، پیسیفک، اٹلانٹک، انڈین اوشین اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جاسکے گا۔

 

ٹیگس