Jul ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • آئی این ایف معاہدے کے حوالے سے نیٹو کی روس کو دھمکی

نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ آئی این ایف معاہدے سے روس کی علیحدگی کی صورت میں ماسکو کو تنظیم کے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جینز اسٹولٹن برگ نے کا کہنا تھا کہ اگر روس نے انٹر میڈیٹ رینیج نیوکلیئر فورس ٹریٹی سے علیحدگی اختیار کی تو نیٹو ٹھوس اقدامات انجام دینے پر مجبور ہو گا۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے پیر کے روز روس سے آئی این ایف معاہدے کے بارے میں باقی ماندہ مدت کے دوران مذاکرات کی اپیل کی تھی۔
انھوں نے کہا تھا کہ ہمارے پاس دو اگست سے پہلے پہلے اس بات کا موقع ہے کہ یورپ کی سلامتی کے تحفظ کے لیے اہم قدم اٹھائے جائیں۔
امریکہ کی جانب سے آئی این ایف معاہدے کو معطل کیے جانے کے بعد روس نے اعلان کیا تھا کہ وہ بھی اس معاہدے کے بارے میں ایسا ہی فیصلہ کرنے والا ہے۔
امریکہ نے عالمی معاہدوں سے علیحدگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے روس کے ساتھ ہونے والے آئی این ایف معاہدے سے بھی علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
اگرچہ امریکہ نے یہ دعوی کرتے ہوئے آئی این ایف معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے کہ روس، معاہدے کا پابندی نہیں کر رہا لیکن سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ امریکہ کے اس اقدام کا مقصد چین کے میزائل پروگرام کا مقابلہ کرنا ہے۔

ٹیگس