Jul ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۱ Asia/Tehran
  • جرمن نازی رہنماؤں سے میزائل اور راکٹ لانچر برآمد

اٹلی کے حکام نے دعوی کیا ہے کہ شمالی اٹلی کے علاقے میں علیحدگی پسندوں کے گھروں اور ٹھکانوں کی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں جنگی اسلحہ برآمد ہوا ہے جس کے دوران 26 بندوقیں، 20 تیز دھار چاقو، 306 میگزین اور 800 سے زائد گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن نازی 50 سالہ قوم پرست رہنما فابیو برگیولو کے گھر سے 3.54 میٹر لمبا فرانسیسی ساختہ میزائل برآمد ہوا ہے جب کہ دیگر دو رہنماؤں کے گھر سے بھی راکٹ لانچر اور آتشیں اسلحہ ملا ہے جو زیادہ تر آسٹریا، جرمنی اور امریکی ساختہ ہے۔ پولیس نے تینوں رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اٹلی پولیس نے مزید کہا کہ ملک کو آتشیں اسلحے سے پاک کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے لوگوں کو کئی بار اسلحہ واپس کرنے کے مواقع دیئے جاچکے ہیں اور اب سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مزید مقامات پر بھی چھاپے مارے جائیں گے۔

 

ٹیگس