Jul ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • کلبھوشن یادیو کے کیس کے فیصلے پر سب کی نظریں

پاکستان میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کئے گئے ہندوستانی شہری کلبھوشن یادیو کے کیس کا فیصلہ عالمی عدالت میں آج بدھ کو سنایا جائے گا ۔

عالمی عدالت انصاف کے صدر اور جج عبدالقوی احمد یوسف ہندوستانی اپیل کا فیصلہ سنائیں گے۔آخری سماعت میں پاک و ہند دونوں وفود نے شرکت کی تھی جہاں ہندوستانی وفد کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل نے جب کہ پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصورخان نے کی تھی۔

سماعت کے دوران ہندوستان کی طرف سے ہریش سالوے نے دلائل پیش کیے جبکہ پاکستان کی طرف سے خاور قریشی نے کیس لڑا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دعوی کیا کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیوکومارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتارکیا گیا تھا۔ اورفوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت سنائی تھی۔

10 مئی 2017 میں ہندوستان نے کلبھوشن یادیوکے حوالے سے عالمی عدالت سے رجوع کیا اورکلبھوشن  کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد رکوانے کے لیے درخواست دائرکردی تھی۔ 15 مئی کو عالمی عدالت میں ہندوستانی درخواست کی سماعت ہوئی، دونوں ممالک کا موقف سننے کے بعد عدالت نے 18 مئی کو فیصلے میں پاکستان کو ہدایت کی کہ مقدمے کا حتمی فیصلہ آنے تک کلبھوشن یادیوکو پھانسی نہ دی جائے۔

ٹیگس

کمنٹس