Jul ۱۷, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • خطے میں کشیدگی کا ذمہ دار امریکا ہے، روس

روسی وزیر‍ خارجہ نے مغربی ایشیا میں امریکا کی ایران مخالف پالیسیوں کو خطے میں کشیدگی کا باعث قراردیا ہے۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغربی ایشیا کی کشیدہ صورتحال امریکا اور اس کے اتحادیوں کی ایران مخالف پالیسیوں کا براہ راست نتیجہ ہے۔انہوں نے ایران کے خلاف امریکی الزامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا رویّہ اور اقدام خطرناک صورتحال کو جنم دے رہا ہے اور جنگ کی آگ کے شعلے بھڑکنے کے لئے صرف ماچس کی ایک تیلی کی ضرورت ہے روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ ان تمام تر خطرناک صورتحال کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔ روسی وزیرخارجہ لاوروف نے کہا کہ امریکا اپنی طاقت کا اظہار کررہا ہے اور اس نے تہران کو الگ تھلگ کرنے کی مہم چھیڑ رکھی ہے اور سبھی غلطیوں کا الزام کا ایران پر لگا رہا ہے۔ روسی وزیرخارجہ نے صراحت کے ساتھ کہا کہ ایرانی حکام جنگ نہیں چاہتے ان کا کہنا تھا کہ ایران نے علاقے میں امن و استحکام کی برقراری کے لئے اپنی دلچسپی کا مسلسل ہمارے ساتھ ہونے ہونے والے مذاکرات میں اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ تہران علاقے میں امن و استحکام کی برقراری کے لئے خلیج فارس کے سبھی ملکوں کے ساتھ منجملہ جن سے اختلافات بھی ہیں مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

ٹیگس