Jul ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکہ نے داعش سے لڑنے والے چار عراقی کمانڈروں کو بلیک لسٹ کر دیا

امریکی وزارت خزانہ نے چار عراقی فوجی کمانڈروں کے خلاف پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جن عراقی کمانڈروں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں احمدالجبوری، نوفل العاکوب، وعد قدّو اور زید الکلدانی شامل ہیں۔ مذکورہ چاروں کمانڈروں نے مختلف فوجی اور عوامی رضاکار فورس کے دستوں کی کمانڈ کرتے ہوئے داعش کی نابودی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
امریکی وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان میں مذکورہ عراقی کمانڈروں پر بابندیوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ یہ افراد ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
امریکہ نے اس سے قبل عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ذیلی دستے النجبا اور اس تحریک کے سربراہ شیخ اکرم الکعبی کو بھی بلیک لسٹ کر دیا تھا۔
امریکہ نے حشدالشعبی کے ذیلی دستوں پر پابندیاں ایسے وقت میں عائد کی ہیں کہ عراقی حکومت  نے ایک آرڈینینس کے تحت عوامی رضاکار فورس کو ملک کی مسلح افواج کا حصہ قرار دے دیا ہے۔

ٹیگس