Jul ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • مسلم رکن کانگریس نے ٹرمپ کو فسطائی قرار دے دیا

امریکی ایوان نمائندگان کی مسلم رکن الہان عمر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فسطائی شخص قرار دیا ہے۔

 میڈیا رپورٹوں کے مطابق الہان عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ امریکہ کے نسل پرست صدر ہیں اور میں ان کے نسل پرستانہ بیانات کی مذمت کرچکی ہوں لیکن اب میں سمجھتی ہوں کہ وہ ایک فسطائی شخص ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں کی طرح میں بھی امریکی ہوں اور یہ میرا وطن ہے اور میرا تعلق اسی سرزمین سے ہے۔
امریکی ایوان نمائندگا کی ڈیموکریٹ رکن الہان عمر کو پچھلے چند روز کے دوران صدر ٹرمپ کے لفظی حملوں کا سامنا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے پچھلے دنوں الہان عمر سمیت ایوان نمائندگان کی چار خاتون ارکان پر شدید لفظی حملے کیے تھے۔

ٹیگس