Jul ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • انسٹیکس مالیاتی لین دین کے لیے کافی حد تک آمادہ ہے، جرمن چانسلر کا دعوی

جرمن چانسلر نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کا خصوصی نظام انسٹیکس کام شروع کرنے کے لیے کافی حد تک آمادہ ہے۔

جمعے کے روز پریس ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجیلا مرکل  کا کہنا تھا کہ ہم ایٹمی معاہدے کے پابند ہیں اور ایران کو،  بقول ان کے انسٹیکس کے قیام کو ایٹمی معاہدے کی بقا کی ٹھوس دلیل سمجھنا چاہیے۔
 اس سوال کے جواب میں کہ کیا صرف ایران ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کا ذمہ دار ہے، جرمن چانسلر نے کہا کہ فطری  طور پر تنہا ایران پر یہ ذمہ داری عائد نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایٹمی معاہدے سے نکلا ہے لیکن یورپی ممالک، روس اور چین نے ایسا نہیں کیا۔
 انجیلا مرکل نے امریکی پابندیوں کے مقابلے میں یورپ کی ذمہ داریوں کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ ایٹمی معاہدے کی پابندی کرتا رہے اور بقول ان کے عالمی برادری کو اپنی نیک نیتی کا پیغام دے۔