Jul ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے لئے مزید امریکی فوجیوں اور ہتھیاروں کی روانگی کا اجازت نامہ جاری

پنٹاگون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی وزارت جنگ کے سرپرست مارک ایسپر نے سعودی عرب کے لئے مزید امریکی فوجی اور جدید ترین ہتھیار بھیجنے کی اجازت دے دی ہے۔

پنٹاگون نے دعوی کیا ہے کہ سعودی  عرب میں عرب امریکی فوجیوں کی تعیناتی سے دفاعی توانائیوں میں اضافہ ہوگا اور اپنے مفادات کے دفاع میں واشنگٹن کی طاقت اور بڑھے گی۔

اس سے پہلے سعودی عرب کی وزارت دفاع میں ایک عہدیدار نے کہا تھا کہ سعودی بادشاہ نے امریکی فوجیوں کی میزبانی پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

سی این این نے جمعرات کو پنٹاگون کے عہدیداروں کے حوالے سے خبردی تھی کہ امریکا سعودی دارالحکومت ریاض کے مشرق میں پرنس سلطان ایئربیس میں مزید پانچ سو فوجی تعینات کرنے جارہا ہے۔ امریکی حکام نے گذشتہ ہفتوں کے دوران مغربی ایشیا میں مزید فوج بھیجنے کا بارہا اعلان کیا تھا۔

امریکا کے اس فیصلے پر وسیع پیمانے پر رد عمل سامنے آیا تھا۔

روس کے نائب وزیرخارجہ نے جمعہ کو اپنے بیان میں کہا کہ غیر ملکی افواج کی موجودگی میں اضافے سے خلیج فارس کی صورتحال بدتر ہوگی اور فوجی تصادم کا خطرہ بڑھ جائےگا۔

ٹیگس