Jul ۲۰, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیانات پر جرمن چانسلر کی تنقید

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے امریکی کانگریس میں رنگین فام خاتون ارکان کے بارے میں ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیانات پر تنقید کی ہے۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ مختلف قوم ونسل کے لوگوں نے مل کر امریکا کو طاقتور بنانے میں مدد دی ہے اس لئے ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیانات ان حقائق کے منافی ہیں جو میں امریکہ کی طاقت کے بارے میں جانتی ہوں۔ جرمن چانسلر نے امریکی کانگریس کی رنگین فام خاتون ارکان کے بارے میں ٹرمپ کے نظریات کو مسترد کرتے ہوئے ان ارکان سے اپنی یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنے گذشتہ چند روز کے دوران اپنے ٹویٹر پیج پر کانگریس میں رنگین فام خاتون ارکان الیگزنڈریا اوکا سیو کورٹیز، ایلہان عمر، رشیدہ طالب اور آیانا پرسلے  پر نسل پرستانہ حملے کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان خاتون ارکان کانگریس کو اپنے اصلی ملکوں کو لوٹ جانا چاہئے۔ان چارو خاتون ارکان کانگریس نے تارکین وطن کے بارے میں ٹرمپ کے اقدامات پر شدیداحتجاج کیا تھا۔

ٹیگس