Jul ۲۰, ۲۰۱۹ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی ایک تقریر میں 20 جھوٹ

امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کیرولینا میں اپنی ایک تقریر میں کم سے کم بیس بار جھوٹ کا سہارا لیا ہے۔

سی این این نے ٹرمپ کے دور صدارت میں ان کی دوسری سب سے طولانی تقریرکا جائزہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ بدھ کو شمالی کیرولینا میں ٹرمپ نے اپنی تقریر میں جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی کم سے کم بیس بارجھوٹ بولا ہے۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ نے داخلی اور غیرملکی مسائل کے بارے میں ٹرمپ کے مسلسل جھوٹ کے سلسلے میں فیکٹ چیکر کے نام سے ایک خصوصی پیج بنایا ہے جس میں اس نے ٹرمپ کے دعؤوں اور جھوٹ کا جائزہ لیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے اپنی جائزہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ ٹرمپ ہر چوبیس گھنٹے میں بیس بار جھوٹ بولتے ہیں۔

تجزیہ نگاروں نے اس اندیشے کا اظہار کیا ہے کہ ٹرمپ دوہزار بیس کے صدارتی انتخابات میں جھوٹ بولنے اور جھوٹے د‏‏عووں کی ساری حدیں پار کردیں گے۔ ٹرمپ کے جھوٹ اور ان کے بے ادبانہ رویّے کی وجہ سے امریکا کے بہت سے سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ ایسے شخص کو ملک کا صدر نہیں بننا چاہئے۔

ٹیگس