Jul ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر پاک و ہند فورسز میں فائرنگ

پاک و ہند کی فورسز کے مابین ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج نے ایل او سی کے علاقوں بٹل، ستوال، کھنجر، نکیال، جندروٹ سیکٹر پر گولہ باری کی ہے، بھارتی فوج نے شہری آبادی پر مارٹر گولے اور راکٹ فائر کیے جس کے باعث حوالدار منظور عباسی ہلاک ہوگئے۔ جب کہ خاتون اور دو بچیوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ادھر ہندوستان کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے نوشہرہ اور مینڈھر سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول پر ہفتے کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک پنچایت لیڈر زخمی ہوا۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر پاکستانی اور ہندوستانی فورسز کے مابین فائرنگ سے اب تک ہزاروں سکیورٹی اہلکار، عام شہری ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس

کمنٹس