Jul ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • ہیکروں کا  روس پر سب سے بڑا حملہ

ہیکروں نے روس پر سب سے بڑا حملہ کیا ہے اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کے ڈیٹا بینک تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ہیکروں نے روس کی فیڈرل سیکورٹی ایجنسی کی ٹھیکیدار کمپنی سی ٹیک کے ڈیٹا بینک میں نفوذ کر کے ساڑھے سات ٹیرا بائٹ ڈیٹا چوری کر لیا ہے۔
 کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈیٹا آئی ٹی سیکٹر کے ایسے منصوبوں سے متعلق ہے جن پر روس کی فیڈرل سیکورٹی ایجنسی کی سفارش میں عمل کیا جا رہا ہے۔ ان منصوبوں میں ملکی انٹرنیٹ سروس کو عالمی نیٹ ورک الگ کرنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات جمع کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
 ہیکروں نے  تیرہ جولائی کو سی ٹیک کمپنی کے ڈیٹا بینک میں نفوذ کر کے  سرورز میں موجود بعض تصاویر ٹوئیٹر پر شائع کی تھیں۔
 ہیکروں نے ہیک شدہ اطلاعات  ڈیجیٹل رولوشن نامی ایک اور ہیکر گروپ کو فراہم کیں جس نے بعد میں انہیں جاری کردیا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ یہ روس کی انٹیلی جینس سروس پر کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا سائبر حملہ ہے۔

ٹیگس