یوکیا امانو چل بسے
Jul ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو کا انتقال ہو گیا۔
ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے آئی اے ای اے کے تمام رکن ملکوں کے نام اپنے مراسلے میں یوکیا امانو کے انتقال کر جانے کی خبر دی ہے۔
یوکیا امانو کے انتقال کے بعد رکن ملکوں میں میں آئی اے ای اے کا پرچم جھکا دیا گیا۔
اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ بہتر سالہ یوکیا امانو بیماری کی بنا پر مارچ دو ہزار بیس میں آئی اے ای اے کے عہدے سے سبکدوش ہونا چاہتے ہیں جس کے بعد رومانیہ کے سفارتکار کرنل فروتا اور ارجنٹائن کے سفارتکار رافائل گروسی کے درمیان یوکیا امانو کے خالی ہونے والے عہدے پر رقابت شروع ہوجانے کی بھی اطلاع ملی تھی۔
یوکیا امانو سن دو ہزار نو میں آئی اے ای اے کے اس عہدے پر فائز ہوئے تھے۔