Jul ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • پکڑا گیا آئل ٹینکر ایندھن کی اسمگلنگ کر رہا تھا، حکومت پناما کا اعتراف

حکومت پاناما کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے پکڑا جانے والا آئل ٹینکر ایندھن کی اسمگلنگ کر رہا تھا۔

پاناما کی وزارت جہازرانی نے گزشتہ ہفتے ایران کی جانب سے ایک آئل ٹینکر کے حراست میں لئے جانے کی تصدیق کی ہے۔
پاناما کی وزارت جہازرانی نے مذکورہ آئل ٹینکر کے لائسنس منسوخ کرنے اور اپنا پرچم واپس لینے کی اطلاع دی ہے۔
اس آئل ٹینکر کا نام ریاح ہے اور یہ پاناما کے پرچم کے ساتھ سمندر میں حرکت کر رہا تھا۔
پاناما کی وزارت جہاز رانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاناما پوری طاقت سے غیر قانونی اقدامات انجام دینے کے لئے ملک کے پرچم کے استعمال کی مذمت کرتا ہے کیونکہ اس سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جمعرات کو دس لاکھ لیٹر تیل اسمنگلنگ کرنے والے آئل ٹیکر کو پکڑ کر قانونی چارہ جوئی کے لئے متعلقہ شعبے کے حوالے کر دیا تھا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی جانب سے یہ اقدام، قومی مفادات کی حفاظت، اپنی ذمہ داریوں پر عمل، قیام امن اور سمندری اسمگلنگ سے مقابلے کے تناظر میں انجام دیا گیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے جمعے کی شام بھی ایک برطانوی آئل ٹینکر کو بین الاقوامی قوانین کی رعایت نہ کرنے کی وجہ سے آبنائے ہرمز میں حراست میں لے لیا تھا۔

کمنٹس