Jul ۲۲, ۲۰۱۹ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
  • امریکی کانگریس کی رنگین فام خاتون اراکین پر ٹرمپ کی ایک بار پھر تنقید

امریکی صدر ٹرمپ نے کانکریس کی رنگین فام خاتون اراکین کو ایک بار پھر نشانہ بناتے ہوئے کڑی تنقید کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ اپنی باتوں پر امریکہ سے معذرت خواہی کریں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ امریکی کانکریس کی رنگین فام خاتون اراکین امریکہ کو پسند کر سکتی ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کانگریس کی رنگین فام چاروں خاتون اراکین کو چاہئے کہ امریکہ و اسرائیل کے بارے میں کہی جانے والی اپنی نفرت انگیز باتوں پر معافی مانگیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ اراکین کمزور و ناقابل اعتماد ہیں جو امریکہ جیسے ہمارے بڑے ملک کو ہرگز نابود نہیں کر سکتیں۔
امریکی صدر ٹرپ نے اس سے قبل بھی اپنے ٹوئٹس میں امریکی کانگریس کی چار رنگین فام خواتین ارکان، الہان عمر، آیانا پرسلے، رشیدہ طالب اور الیگزینڈریا اوکازیو کارٹز کی توہین کی تھی۔
ٹرمپ اپنے ایک ٹوئٹ میں مذکورہ خواتین میں سے کسی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ان لوگوں کو اپنے ملک واپس چلے جانا چاہیے۔امریکی صدر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ایوان نمائندگا کی خاتون ارکان، ایسی نفرت انگیز زبان استعمال کر رہی ہیں جو آج تک کسی بھی امریکی سیاستداں نے استعمال نہیں کی لیکن پھر بھی ڈیموکریٹ پارٹی نے انہیں اپنے سر پر بیٹھا رکھا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے ایسے ٹوئٹ پر امریکہ کے اندر و باہر مختلف سیاستدانوں اور عہدیداروں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس