Jul ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۹ Asia/Tehran
  • برازیل کی جیل میں فسادات 52 ہلاک متعدد زخمی

خونی فسادات میں 16 افراد کے سر تن سے جدا کرنے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کے شمالی علاقے میں واقع جیل میں حد سے زیادہ تعداد قید کرنےکے سبب قیدیوں میں شدید اشتعال پایا جاتا تھا جو ایک دوسرے کو جان سے مارنے کی صورت میں نکلا۔ اس دوران کمپاونڈ کو آگ بھی لگا دی گئی، دھواں پھیلنے سے کئی افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔ حکام نے لڑائی پھیلنے پر مزید نفری طلب کی تاہم ان کے پہنچے تک 52 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، خونی واقعے میں 16 افراد کے سر تن سے جدا کرنے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 200 گنجائش والی جیل میں 300 قیدی رکھے گئے تھے، 2 گروہ آپس میں الجھ پڑے جس کے بعد صبح سے شروع ہونے والی لڑائی دوپہر تک جاری رہی۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ برازیل کی کسی جیل میں اس طرح کا واقعہ رونما ہوا ہو، رواں سال مئی میں ریاست ایمازوناز کی مختلف جیلوں میں ہونے والے فسادات کے نتیجے میں کم از کم 55 قیدی ہلاک ہوئے تھے۔

ٹیگس