Jul ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • روس میں سیلاب 25 ہلاک ہزاروں بے گھر

روس کے علاقے ارکٹسک میں سیلاب کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد لا پتہ ہو گئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق سیلاب نے گیارہ ہزار سے زائد گھر تباہ کر دیئے ہیں جسکی وجہ سے 29 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے ہیں، مقامی دریا میں پانی کی سطح ایک میٹر مزید بڑھ گئی ہے۔

حکام کے مطابق اگلے کچھ دنوں میں خراب موسم کے سبب صورتحال مزید ابتر ہونے کا امکان ہے تاہم علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، متاثرہ افراد کو خیموں کے علاوہ کھانے پینے کا سامان پہنچایا جا رہا ہے جبکہ محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے بھی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

سیلاب کے سبب مختلف علاقوں میں سڑکیں اور پل پانی میں بہ جانے سے متاثرہ علاقوں تک رسائی مشکل ہے تاہم امدادی کارکنوں کو ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد حاصل ہے جس سے ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔

 

ٹیگس