Aug ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کے سربراہ کے نام ٹرمپ کے فریبکارانہ ٹوئٹس

امریکی صدر نے فریبکارنہ لہجے میں کیے گئے الگ الگ ٹوئٹس میں شمالی کوریا سے میزائل تجربات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعے کے روز کیے جانے والے ایک ٹوئٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کو اپنا دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیانگ یانگ کے حالیہ میزائل تجربات سنگاپور سمٹ کے منافی نہیں۔اپنے ایک اور ٹوئٹ میں امریکی صدر نے لکھا ہے شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربات سے ہوسکتا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردوں کی خلاف ورزی ہوئی ہو۔امریکی صدر نے فریبکارانہ لجہے کا سہارا لیتے ہوئے پھر لکھا کہ شمالی کوریا کے رہنما صحیح کام انجام دیں گے اور وہ اپنے دوست، ٹرمپ کو کبھی ناراض نہیں کریں گے۔ٹرمپ پچھلے چند ماہ کے دوران بارہا یہ دعوی کرچکے ہیں کہ وہ شمالی کوریا کو کنٹرول کر رہے ہیں ان کے اقتدار میں آنے کے بعد پیانگ یانگ کے میزائل تجربات بند ہوگئے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ شمالی کوریا نے پچھلے دس روز کے دوران تین بار میزائل تجربات انجام دیئے ہیں۔

ٹیگس

کمنٹس