Aug ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۶:۳۹ Asia/Tehran
  • فلپائن میں 3 کشتیاں الٹیں،31 ہلاک 62 زخمی

فلپائن میں موسم کی خرابی اور تیز ہواؤں کے باعث 3 مسافر بردار کشتیاں الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 31 افراد اور 62 زخمی ہوگئے جبکہ 3 افراد لاپتہ ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں تیز ہواؤں اور تلاطم خیز موجوں کی زد میں آکر تین کشتیاں الٹ گئیں، 2 کشتیوں میں مجموعی طور پر 96 مسافر سوار تھے جب کہ ایک کشتی میں صرف عملے کے 5 ارکان موجود تھے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 62 مسافروں کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب رہے تاہم اس دوران 31 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے جن کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ اب بھی 3 افراد لاپتہ ہیں۔

مون سون بارشوں کے دوران کشتیوں کو پانی میں جانے سے روکنے کی ہدایت جاری کی گئی تھیں جس کے باعث سمندر پر موجود 2 کشتیاں واپس آرہی تھیں کہ طوفانی ہواؤں میں پھنس گئیں۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ دو کشتیاں خراب موسم میں پھنس جانے کے باوجود ایک اور کشتی کو پانی میں جانے کی اجازت دے دینا انتہائی غفلت ہے جس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

ٹیگس