Aug ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کےمزید میزائلی تجربے

جنوبی کورین فوج کے مطابق شمالی کوریا نے آج صبح دو پراجیکٹائلز میزائل سمندر میں فائر کیے ہیں۔

امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے جواب میں شمالی کوریا نے مزید میزائل تجربے کر لیے، تاہم اس کی جانب سے نئے تجربےکی تصدیق ابھی نہیں ہوئی ہے۔

جنوبی کوریا کی ملٹری کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے آج صبح مزید نئے میزائل تجربات کیے ہیں، جس کے بعد شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان جاری بات چیت میں تناؤ پیدا ہونے کا امکان ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم شینزو ایبے نے اس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے نئے تجربات سے ان کے ملک کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اس سے قبل شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے صدر کی مزاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ دوبارہ بات چیت نہیں کرے گا۔

جنوبی کورین فوج کے مطابق شمالی کوریا نے آج صبح دو پراجیکٹائلز میزائل سمندر میں فائر کیے ہیں۔

 

ٹیگس