Aug ۱۶, ۲۰۱۹ ۲۰:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا

ایران تیل بردار جہاز کے معاملے میں ناکامی کے بعد امریکہ نے مذکورہ جہاز کے عملے کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں دھمکی دی گئی ہے گریس ون بحری جہاز کے عملے کا ویزہ منسوخ اور امریکی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔ 
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا تیل لے جانے والے اس بحری جہاز کا عملہ، امریکی قوانین کے تحت ویزے کے حصول کی صلاحیت کھو سکتا ہے۔ 
امریکی وزارت خارجہ کا یہ بیان آبنائے جبل الطارق کی عدالت عالیہ کے اس فیصلے کے محض ایک گھنٹے کے بعد جاری کیا گیا ہے جس میں مذکورہ عدالت نے ایرانی تیل بردار بحری جہاز گریس ون کو فوری طور پر چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ 
حکومت امریکہ نے ایرانی بحری جہاز کو مزید روکے رکھنے کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

ٹیگس