Aug ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  • ہواوے نے امریکی اقدامات کو غیر منصفانہ قرار دے دیا

چینی کمپنی ہواوے نے حکومت امریکہ سے مخاصمانہ رویہ ترک کرنے کی اپیل کی ہے۔

ہواوے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے کمپنی پر عائد کی جانے والی پابندیوں کو نوے دن کے لیے موخر کیے جانے سے صورتحال میں خاطر خواہ تبدیل نہیں آئے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہواوے اور امریکی کمپینیوں کے درمیان ضروری سازو سامان اور آلات کی خرید و فروخت کے لیے نوے دن کی مہلت ناکافی ہے۔ہواوے کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بات پوری طرح واضح ہے کہ اس کے خلاف عائد کی جانے والی امریکی پابندیاں سیاسی محرکات کی حامل ہیں اور ان کا امریکہ کی قومی سلامتی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ لین دین کے لیے امریکی کمپنیوں کو دی جانے والے مہلت میں مزید نوے دن کی توسیع کردی ہے۔