Aug ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  •  شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر امریکی تحفظات

امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات میں کئی رکاوٹیں آئیں گی۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہےکہ واشنگٹن کو شمالی کوریا کی جانب سے مختصر فاصلے پر مار کرنے والے میزائلوں کے تجربے پر تحفظات ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نےاعتراف کیا کہ امریکا پیونگ یانگ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر اتنی جلدی نہیں آیا، جتنی امید تھی۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن جانتا ہے کہ تخفیف جوہری ہتھیار کے معاہدے میں کئی رکاوٹیں آئیں گی۔

مائیک پومپیو نے شمالی کوریا  کی جانب سے میزائلی تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میری خواہش تھی کہ وہ ایسا نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے اپنی شمالی بندرگاہ سے سمندر میں مختصر فاصلے پر مار کرنے والے 2 میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

 

ٹیگس