Aug ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • یمنی فوج نے امریکا کا جدیدترین ڈرون طیارہ مارگرایا

یمنی فوج کے ایئرڈیفنس یونٹ نے یمن کے صوبہ ذمار میں جارح سعودی اتحاد سے وابستہ امریکا کا جدید ترین ڈرون طیارہ ایم کیو نائن مارگرایا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے ایئر دیفنس یونٹ نے امریکا کا یہ جدید ترین ڈرون طیارہ اپنے ہی تیار کردہ ایک میزائل سے مار گرایا ہے۔
 
یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع اس سلسلے میں جلد ہی ایک پریس کانفرنس کرنے والے ہیں۔
یمنی فوج کےترجمان نے کہا ہے کہ یمن پر جارحیت کرنے والے ملکوں کو چاہئے کہ وہ یمن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے تعلق سے اپنے اندازوں پرنظرثانی کریں۔
یمن کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے گذشتہ مئی کے مہینے میں بھی امریکا کا ایک ڈرون طیارہ صنعا کے جنوب میں مار گرایا تھا۔

ٹیگس