Aug ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ، 67 ہلاک اور زخمی

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم چونسٹھ افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے پینسٹھ واقعات ریکارڈ کیے گئے۔
 
گن وائلینس آرکائیو کے مطابق فائرنگ کے تازہ واقعات میں اکتالیس افراد ہلاک اور پچاس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہےکہ امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔امریکہ میں اسلحہ کی خرید وفروخت اور نمائش کی کھلی آزادی کی وجہ سے مسلح تشدد اور فائرنگ کے واقعات، روز کا معمول بن گئے ہیں۔

ٹیگس