Aug ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  •   ایران کے خلاف امریکی درخواست کی مخالفت

روس کے سینئیر سفارتکار میخائیل اولیانوف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیوں کی مدت بڑھانے کی امریکی حکام کی درخواست کو اہمیت نہیں دینی چاہئے

اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر  میں روسی مندوب میخائیل اولیانوف نے ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیوں کی مدت میں توسیع کے لئے امریکی درخواست پر تنقید کی اور کہا کہ امریکہ اس طرح کی تجاویز اور درخواستیں کر کے ایٹمی سمجھوتے کو کمزور کرنا چاہتا ہے- اولیانوف نے مزید کہا کہ ایٹمی سمجھوتے اوراس کی حمایت میں جاری ہونے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے مطابق ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیاں اکتوبر دوہزاربیس کے وسط تک اٹھا لی جائیں گی اور اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے-

امریکی وزیرخارجہ مائک پمپیئو نے گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اس بات کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہ اکتوبر دوہزار بیس میں ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی اسلحہ جاتی پابندیاں ختم ہونے کا وقت آجائےگا ، عالمی برادری سے اپیل کی تھی کہ ان پابندیوں کی مدت میں توسیع کریں -

قابل ذکر ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کے دیگر فریقوں نے امریکہ کی اس درخواست کی مخالفت کی ہے-

ٹیگس