Aug ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکی فوجیں افغانستان میں موجود رہیں گی ، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کے بارے میں کوئی نظام الاوقات وضع نہیں کیا گیا ہے اور امریکی فوجیں افغانستان میں موجود رہیں گی-

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سےامریکی فوجوں کے انخلا کے تعلق سے کسی نظام الاوقات کے بارے میں نامہ نگاروں کے ذریعے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ افغانستان میں امریکی فوجیں موجود رہیں گی اور اس کے لئے کوئی نظام الاوقات وضع نہیں کیا گیا ہے -

ٹرمپ نے دعوی کیا کہ افغانستان میں امن و امان کی برقراری کےلئے امریکی فوجیں افغانستان میں موجود رہیں گی - انہوں نے اپنے سابقہ دعوؤں کی تکرار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن مختصر عرصے میں ہی افغانستان کی اٹھارہ سالہ جنگ کو ختم کرسکتا ہے لیکن وہ نہیں چاہتے کہ ایک کروڑ لوگ مارے جائیں - افغانستان سے امریکی فوجوں کو نہ نکالنے کے بارے میں ٹرمپ کے بیان کے بعد قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے دھمکی دی ہے کہ اگر افغانستان سے امریکی فوجوں کو نہ نکالا گیا تو امن مذاکرات روک دئےجائیں گے -

یہ ایسی حالت میں ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور طالبان کے درمیان نویں دور کے مذاکرات جاری ہیں ۔ اس دور کے مذاکرات میں افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کے موضوع پر بات چیت ہو رہی ہے- 

ٹیگس