Aug ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • امریکہ نے شام میں ایک نیا فوجی اڈہ بنا لیا

امریکہ نے شامی کردوں پر ترکی کا حملہ روکنے کے لئے ترکی اور شام کی مشترکہ سرحدوں کے قریب صوبہ الحسکہ کے مضافات میں نیا فوجی اڈہ تعمیر کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی سرحد کے قریب الغنامہ دیہات میں واقع امریکی فوجی اڈے میں، ہیلی کاپٹر لینڈنگ رن وے، ہاسٹل، ہتھیاروں کے گودام اور ٹریننگ سینٹر موجود ہیں۔
 
اس فوجی اڈے کو بنانے کا مقصد امریکہ کے حمایت یافتہ شام کی ڈیموکریٹ کرد کونسل سے وابستہ ملیشیاء پر ترکی کے فوجیوں کے ممکنہ حملے کو روکنا ہے۔
شمالی شام سے مشرقی شام تک کے وسیع علاقے امریکی حمایت یافتہ شام کی کرد ڈیموکریٹک کونسل اور عوامی دفاعی یونٹوں کے ہی کنٹرول میں ہیں۔
امریکہ نے اس سے پہلے ترکی سے معاہدہ کیا تھا کہ کرد ملیشیا کو ترکی کی سرحدوں سے دور رکھنے کے لئے بفرزون قائم کیا جائے گا۔ اس معاہدے کو شام کی حکومت اپنے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی سمجھتی ہے اور اس کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کرتی ہے کہ اس قسم کی مداخلت کا مقصد بحران کو طول دینا اور شام کی ارضی سالمیت کو نقصان پہنچانا ہے۔

ٹیگس