Aug ۲۸, ۲۰۱۹ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • ملکہ برطانیہ نے پارلیمنٹ معطل کردی

ملکہ برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاملے پر وزیراعظم بورس جانس کی درخواست پر پارلیمنٹ معطل کرنے کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا کہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پارلیمنٹ معطل کردی جائے گی جس کا مقصد پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے بغیر معاہدے کے بریگزٹ منصوبے کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں یہ ہوگا کہ قانون سازوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہوگا کہ وہ تیس اکتوبر تک بغیر معاہدے کے یورپی یونین سے علیحدگی کے خلاف قانون پاس کرسکیں۔

اپوزیشن رہنما جیریمی کوربن نے حکومتی فیصلے کو جمہوریت کے لئے خطرہ قرار دیا اور ملکہ ایلزیبتھ سے فوری اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جونس نے پارلیمنٹ سے متعلق کہا کہ معطلی کا فیصلہ ضروری تھا کیونکہ ان کی حکومت کو آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین اور برطانیہ ، مذاکرات پر طاری جمود کو توڑ نے کی کوشش کررہے ہیں جس کے باعث برطانیہ کو معاہدے کے بغیر ہی اکتیس اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنے پر مجبور ہوگا۔

ٹیگس