Sep ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۴ Asia/Tehran
  • برطانوی وزیراعظم کو بریگزٹ پر شکست

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو پارلیمنٹ میں بریگزٹ پالیسی پر پہلی ہی رائے شماری میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے پیش کردہ ہاؤس کا انتظام براہ راست سنبھالنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق قرار داد کے حق میں 328 ووٹ جبکہ مخالفت میں 301 ووٹ آئے، بورس جانسن کی اپنی پارٹی کے اراکین نے بھی ان کے خلاف ووٹ دیا۔ حکمران کنزرویٹیو جماعت کے 20 سے زائد اراکین نے حکومت کے خلاف ووٹ دیا۔

وزیراعظم بورس جانسن نے قبل از وقت انتخابات کی قرارداد پیش کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابات کے لیے پارلیمنٹ میں تحریک پیش کروں گا ۔ ایوان نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آج ارکان نے بریگزٹ کے لا حاصل التوا کے حق میں ووٹ دیا تو قبل از وقت الیکشن ہی مسئلے کے حل کا واحد راستہ ہوگا۔

ارکان پارلیمنٹ کوبل پر دوبارہ ووٹنگ کی اجازت مل گئی جس کے تحت بورس جانسن کو انیس اکتوبر تک برسلز کے ساتھ معاہدہ کرنا ہو گا ورنہ بریگزٹ تین ماہ کے لیے موخر ہو جائے گا۔

ٹیگس