Sep ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • مالی میں بم دھماکہ 14  ہلاک

مالی کے موپتیی علاقے میں ایک بس کو نشانہ بنا کر کئے گئے بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق منگل کو ڈونتزا اور هومبوری کے درمیان بس کے گزرنے کے دوران اچانک ایک بم دھماکہ ہوا، جس میں موقع پرہی آٹھ افراد کی موت ہو گئی تھی جس کے بعد اب مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔

مالی کے وزیر دفاع سلیف ترااورے نے کہا دھماکے میں 14 افراد کی موت ہوئی ہے اور دیگر 24 زخمی ہیں جس میں سات کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ٹیگس