Sep ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • نوڈیل بریگزٹ کی مخالفت کا بل پاس ، قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان

برطانوی پارلیمنٹ میں نو ڈیل بریگزٹ کی مخالفت کا بل پاس ہونے کے بعد وزیراعظم بورس جونسن نے ملک میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ نے نوڈیل بریگزٹ کی مخالفت کرتے ہوئے یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ مذاکرات کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے جس کے حق میں تین سو انتیس اور مخالفت میں تین سو ووٹ ڈالے گئے۔نوڈیل بریگزٹ منصوبے میں ناکامی کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جونسن نے پندرہ اکتوبر کو ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین سے علیحدگی کے مخالف ہزاروں افراد نے لندن کی سڑکوں پر مارچ اور یورپی یونین میں باقی رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

باون فی صد برطانوی عوام نے جون دوہزار سولہ میں کرائے جانے والے ریفرنڈم میں اپنے ملک کو یورپی یونین سے الگ کرنے کے حق میں ووٹ دیئے تھے۔

ٹیگس