Sep ۰۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • برطانیہ: بریگزٹ پربرطانوی وزیراعظم کے بھائی بھی مستعفی

بریگزٹ کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے بھائی نے رکن پارلیمنٹ اور وزارت کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جو جانسن حکمران جماعت ٹوریز کے وزیر تھے۔ جو جانسن اپنے بھائی بورس جانسن کی کابینہ میں وزیر تجارت تھے اور کینٹ کے علاقے اورپنگٹن سے پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

جو جانسن نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی وفاداری اور قومی مفادات کے درمیان پھنس کر رہ گیا ہوں۔ جو کام اس وقت کر رہا ہوں اس میں ایسا تناؤ ہے جس میں کمی ممکن نہیں ہے۔

درایں اثناء برطانوی وزیراعظم کو دارالعوام میں ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا، ارکان نے بورس جانسن کی قبل از وقت انتخابات کی قرارداد مسترد کر دی۔ درکار 434 ووٹوں میں سے صرف 298 ہی مل سکے، بغیر کسی ڈیل کے بریگزٹ کے حوالے سے نظریں دارالامرا پر لگ گئیں، اپوزیشن لیڈر جریمی کوربن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوڈیل بریگزٹ سے پیچھے ہٹ گئے تو الیکشن کی حمایت کریں گے۔

ٹیگس