Sep ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • جان بولٹن کے تین معاونین بھی عہدے سے فارغ

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی برطرفی کے بعد ان کے تین معاونین کو بھی وائٹ ہاؤس سے چلتا کردیا گیا ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ جان بولٹن کے پریس ایڈوائزر گریٹ مارکس اور سارا ٹینزلے نے بھی وائٹ ہاؤس چھوڑ دیا ہے۔ ادھر جان بولٹن کے سینئیر ایڈوائز کریسٹین ساموئیلیان نے بھی کہا ہے کہ وہ بھی وائٹ ہاؤس سے جانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

ٹرمپ نے چارلز کوپر مین کو قومی سلامتی کا عارضی مشیر مقرر کیا ہے جو اس سے پہلے جان بولٹن کے مشیر کے سینیئر ایڈوائزر طور پر کام کر رہے تھے۔

امریکی صدر نے ہفتے کی شب ایک ٹوئٹ کے ذر‏یعے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو وائٹ ہاوس سے بے دخل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس