Sep ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • برازیل:ہسپتال میں آتشزدگی سے 11 افراد جھلس کر ہلاک

برازیل میں ریو ڈی جنیرو کے ہسپتال میں آتشزدگی سے اب تک 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ریوڈی جنیرو کے مشہورباڈم اسپتال میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے وارڈ میں دھواں بھرگیا اور 11 کے قریب مریض جھلسنے اور دم گھٹنے سے مرگئے۔ اس کے بعد عملے نے مریضوں کو بستر سمیت اور وھیل چیئر پر باہر نکالا اور سڑکوں تک پہنچایا۔ آدھی رات کو اسپتال میں لگنے والی آگ سے فائر فائٹر لڑ رہے ہیں اور 90 مریضوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب تفتیشی ادارے آتشزدگی کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

آتشزدگی کے بعد اسپتال کے عملے نے مریضوں کو ایسی حالت میں وہاں سے نکالاجبکہ ان کی رگوں میں ڈرپ لگی ہوئی تھیں۔ اسی طرح انتہائی نگہداشت میں موجود بزرگ افراد کو بھی اسپتال سے نکالا گیا ہے۔

ریو ڈی جنیرو کے میئر مارسیلو کرائیویلا نے 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

 

ٹیگس