Sep ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • اسرائیل کو ٹھوس جواب دیا جائے، برطانوی اراکین پارلیمنٹ کامطالبہ

برطانوی پارلیمنٹ کے ایک سو سے زائد ارکان نے صیہونی حکومت کے توسیع پسندانہ اقدامات کے مقابلے میں ٹھوس موقف اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق برٹین فلسطین آل پارٹیز پارلیمنٹری سے تعلق رکھنے والے ایک سو آٹھ اراکین پارلمینٹ نے وزیراعظم بورس جانسن کے نام خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ وادی اردن کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے سے متعلق صیہونی وزیراعظم کے اعلان کا ٹھوس جواب دیں۔
 
خط میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کو چاہیے کہ وہ تل ابیب پر واضح کردیں کہ عالمی قوانین کی پامالی کے نتیجے میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔اس خطے میں وادی اردن کو ضم کرنے سے متعلق نیتن یاھو کے انتخابی اعلان کو علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگیں خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاھو نے گزشتہ منگل کو اعلان کیا تھا کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی کی صورت میں وادی اردن کو بھی اسرائیل میں ضم کرلیا جائے گا۔
دنیا کے بہت سے ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے نیتن یاھو کے اس اعلان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ٹیگس