Sep ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
  •  ایڈورڈ سنوڈن نے فرانس میں سیاسی پناہ  لے لی؟

امریکی انٹیلیجنس کے سابق سربراہ کے ہفتہ کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو کے مطابق وہیسل بلور ایڈورڈ سنوڈن فرانس میں سیاسی پناہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سنوڈن 11/9 کے بعد کی امریکی نگرانی کے دائرہ کار کو ظاہر کرنے والے خفیہ دستاویزات کے اخراج کے بعد سے روس میں ہیں، سنوڈن نے سابق صدر فرانسوا اولاند کے ماتحت 2013 میں فرانس میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دی تھی۔

سنوڈن نے فرانسیسی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اُنہیں امید ہے کہ صدر ایمانوئل میکرون اُن کی درخواست منظور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک ایک درجن سے زیادہ مُمالک نے ان کی درخواستوں کو مسترد کیا ہے۔

 اُنہوں نے کہا کہ منگل کو ان کی یادیں تقریباً 20 مُمالک میں شائع ہونے والی ہیں۔

 واضح رہے کہ سنوڈن نے ایک بار نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے علاوہ سی آئی اے کے لیے بھی کام کیا تھا لیکن وہ 2013 میں ہزاروں دستاویزات کے اخراج کے بعد سے روس میں مقیم تھے، امریکا نے اُن پر قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا تھا ۔

ٹیگس