Sep ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکا میں سانس کی بیماریوں میں اضافے کی وجہ ای سگریٹس

امریکی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کی صحت ای سگریٹس کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور وہ موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا میں سانس کی بیماریوں میں اضافے کے سبب ای سگریٹس پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

تازہ ترین رپورٹ میں  اعلان کیا گیا ہے کہ الیکٹرانک سگریٹ، اس کے آلات اور مختلف ذائقوں والی نکوٹین سے بھرے سگریٹ پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

 ایک طبی اجلاس کے دوران امریکی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ زیادہ تر سانس کی بیماری میں مبتلا افراد نے مختلف پھلوں کے ذائقوں والے اجزاء سے بھرے سگریٹ کا استعمال کیا تھا۔

 ای سگریٹ ایک بہت بڑا کاروبار بن چکا ہے مگر اس سے بہت مسائل جنم لے رہے ہیں جس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند سالوں میں امریکا کے اندر ای سگریٹ کے استعمال کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق 30 لاکھ سے زائد  بچے  بھی اس بری عادت میں مبتلا ہیں۔

ٹیگس