Sep ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • مسئلہ کشمیرکا حل عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہئیے: یورپی پارلیمنٹ

یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر کی صورتحال پر اجلاس منعقد ہوا جس میں مسئلہ کشمیر پر بحث کی گئی۔

یورپی یونین کے جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں صورتحال انتہائی نازک ہے۔ وزیر یورپی یونین توپرائینن نے کہا کہ کشمیر میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے، جنوبی ایشیا میں علاقائی تعاون آج سب سے زیادہ اہم ہے، کشمیر کے مسئلے کا حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ ہندوستان کی جانب سے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد سے درجنوں کشمیری سیاست دان اور رہنماؤں کو گرفتار یا نظربند کردیا  گیا ہے اس کے علاوہ وادی میں کرفیو نافذ ہے اور انٹرنیٹ، موبائل سمیت تمام مواصلاتی نظام معطل ہے۔

ٹیگس