Sep ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • خلیفہ حفتر کی حامی ملیشیا کی لیبیا کے دارالحکومت پر بمباری

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت کے حمایت یافتہ خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی کے لڑاکا طیاروں نے، لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر بمباری کی ہے۔

 میڈیا رپورٹوں کے مطابق خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی کے لڑاکا طیاروں نے طرابلس میں رہائشی علاقوں اور ایک فوجی چھاونی کونشانہ بنایا ہے۔ان حملوں میں ہونے والے جانی یا مالی نقصانات کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے۔خلیفہ حفتری کی حامی ملیشیا کے جنگی طیارے متعدد بار لیبیا کی قومی حکومت کے زیرکنٹرول علاقوں پر بمباری کرچکے ہیں۔لیبیا کے وزیراعظم فائز سراج کی قیادت والی حکومت کو اقوام متحدہ اور عالمی برادری تسلیم کرتی ہے جبکہ  سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر جیسے بعض عرب ممالک خلیفہ حفتر کی پشت پنائی کر رہے ہیں۔لیبیا میں  پچھلے مارچ سے دوبارہ  لڑائیوں کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ پانچ ہزار سے زائد لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔