Sep ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • جاپان میں طوفان، 200 پروازیں منسوخ ہائی الرٹ جاری

جاپان میں 200 پروازیں منسوخ ہو گئیں اور 33000 گھروں کی بجلی کاٹ دی گئی جبکہ ہائی الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاپان کے جنوب مغرب حصے میں طوفان ’تپاه‘ کی وجہ سے کم از کم 204 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور 33000 گھروں کی بجلی بھی کاٹ دی گئی ہے۔

مقامی میڈیا نے ہفتہ کو بتایا کہ جاپان کے صوبہ اوکی ناوا میں تیز ہواؤں اور طوفان کی وجہ سے 33000 گھروں کی بجلی پہلے ہی کاٹی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تپاه طوفان کے سبب اس وقت 78 میل فی گھنٹے کی رفتار سے هوائیں چل رہی ہیں۔ طوفان فی الحال اوکی ناوا کے جنوبی علاقے میں ہے اور اس کے جاپان کے مغربی کنارے اور جزیرہ نما کوریا کے ساحل سے ٹکرانے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

ٹیگس