Sep ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۶:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکی جھانسے میں آہی گئے سعودی عرب و امارات

امریکا نے سعودی عرب اور یو اے ای میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکہ کافی عرصے سے اس کوشش میں تھا کہ کسی نہ کسی بہانے سعودی عرب میں اپنی افواج کو تعینات کرے اور سعودی عرب کے موجودہ ولیعہد بن سلمان نے اپنی نا سمجھی کی بنا پر امریکہ کو یہ موقع فراہم کر دیا اور اب امریکا نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں مزید فوجی بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا کہ امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ فوج بھیجنے کا فیصلہ امریکی قومی سلامتی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں بھی فوجی تعینات کیے جائیں گے۔

عجیب بات یہ کہ فوجی بھیجنے کا فیصلہ خود سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی درخواست پر کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل  یمنی فورسز نے سعودی عرب میں عبقیق اور خریص کی آئل ریفائنریز کو نشانہ بنایا تھا۔ جس کے باعث دنیا بھر میں تیل کی رسد کو نقصان پہنچا تھا۔ امریکا نے الزام لگایا تھا کہ ان حملوں میں ایران ملوث ہے تاہم ایران نے ان حملوں میں ملوث ہونے کے الزام کی سختی سے تردید کی ۔

ٹیگس